61

سرگودھا پنجاب بھر میں ”اب گائوں چمکیں گے ” پروگرام میں پہلے نمبرپر آگیا

سرگودہا (بیوروچیف) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی کی زاتی دلچسپی اور ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بابر شہزاد رانجھا کی سربراہی میں لوکل گورنمنٹ افسران اور فیلڈ سٹاف کی انتھک محنت کے باعث سرگودہا ضلع پنجاب بھر میں “اب گاں چمکیں گے” پروگرام میں پہلے نمبر پر آگیا ۔ ضلع بھر میں “اب گاں چمکیں گے” پروگرام کے تحت سرگودہا کی تمام 186 یونین کونسلوں میں اس سال کے اختتام تک تین لاکھ 56ہزار 650 سرگرمیاں انجام دی جا چکی ہیں۔ جو صوبہ بھر میں کسی بھی ضلع میں سب سے زیادہ سرگرمیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی نے اس پروگرام میں خدمات انجام دینے والے تمام ممبران کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے دیہی عوام کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تعاون اور دلچسپی کے بغیر اس پروگرام کے سو فیصد اہداف کو حاصل نہیں کیا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ سرگودہا کے دیہات بھی اب شہروں کی طرح صاف ستھرے نظر آئیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سرگودہا کے تمام دیہاتوں میں بلا تفریق صفائی ستھرائی ، گلیوں سٹرکوں کی تعمیر ومرمت اور سیور لائنوں کی ڈی سلٹنگ کا عمل جاری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے دیہی عوام اپنے زمہ کا ٹیکس بروقت ادا کریں تاکہ اس پروگرام کو مزید وسعت دی جاسکے۔ انہوں نے لوکل گورنمنٹ افسران اور فیلڈ سٹاف کو اسی محنت و لگن سے کام جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں