29

سرگودھا’ ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس

سرگودہا (بیوروچیف ) ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں شادی ہالز، ہسپتال،کمرشل ہالز اور پیٹرول پمپس کے 138 اور ایک رہائشی سکیم کی منظوری دی گئی۔ منظور کردہ کیسز میںایم سی بھلوال کے 17 ‘ شاہپور کے ‘8 میونسپل کارپوریشن سرگودہا کے 54 اور ضلع کونسل کے 59 کیس شامل تھے۔ اجلاس میں نیو سٹی فارم ہاؤسز سکیم چک نمبر 91 جنوبی کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں سی او ایم سی طارق پرویا ، سی او ضلع کونسل اسد ہریا، سیکرٹری/ ایم او پی فیصل سعید ایم سی سرگودھا، ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ ضلع کونسل دلبر زبیری ، حسن یونس شاہ صدر بلڈرز ایسوسی ایشن سرگودھاسمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں