32

سرگودھا ڈویژن میں انڈسٹریل کی ریوائیول کے حوالے سے تقریب

سرگودھا(بیوروچیف) پاکستان انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے زیر اہتمام سرگودھا ڈویژن میں انڈسٹریل پارک کی ریوائیول کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر برائے صنعت و تجارت تسنیم احمد قریشی نے خصوصی شرکت کی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تسنیم احمد قریشی کا کہنا تھا کہ سرگودھا ہینڈی کرافٹ اور فرنیچرکے شعبہ میں پاکستان بھر میں خصوصی مقبولیت رکھتا ہے اس ادارہ کے قیام سے نئی طرز اور جدیدخطوط پر فرنیچر کی تیاری میں مدد ملے گی اور فرنیچر پاکستان انٹرنیشل سطح پر اپنی منفرد پہنچان بنائے گا انہوں نے کہا کہ اس ادارہ کو چند نا گزیز وجوہات پر بند کیا گیا تھا سرگودھا چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹری اور دیگر اداروں کی جانب سے مسلسل کوششوں کی بدولت آج اس ارادہ کو بحال کروایا جا سکا ہے انشاء اللہ بہت جلد یہ ادارہ اپنی ساکھ کو مزید وسعت دے گا جس کے لیے سرگودھا کی فرنیچر انڈسٹری کا تعاون از حد ضروری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں