33

سرگودھا ڈویژن میں ترقیاتی سکیموں پر تیز رفتاری سے کام جاری

سرگودہا (بیوروچیف) ڈویژن بھر میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت مختلف محکموں کی 30 ـارب روپے تخمینہ کی 622 سکیموں پر کام جاری کے۔ جن ضلع سرگودہا میں 184’بھکر’ میانوالی 218 اور خوشاب کی92 سکیمیں شامل ہیں۔ ان سکیموں میں سے 97 سکیمیں سو فیصد مکمل ہو چکی ہیں، 156 پر 90 فیصد سے زائد ،111 سکیموں پر 75 فیصد ، 81 سکیموں پر 50 فیصد جبکہ 69 سکیموں پر 25 فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے۔ اس امر کا انکشاف آج کمشنر محمد اجمل بھٹی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ اینڈ ایولیوشن ،پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ افتخار شامی ، ڈائریکٹر ایولیوشن غنفر مبین اور ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن کے علاوہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ، ہائی ویز ، بلڈنگ اور لوکل گورنمنٹ کے ایس ایز سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مانیٹرنگ اینڈ ایولیوشن محکمہ کی طرف سے صوبہ بھر میں جاری سکیموں کی مانیٹرنگ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں