27

سرگودھا ڈویژن میں خصوصی صفائی مہم 16 مارچ تک جاری رہیگی

سرگودہا (بیوروچیف) حکومت پنجاب کی ہد ا یت پر ڈویژن کے چاروں اضلاع میں 15 روزہ خصوصی صفائی مہم ” صفائی نصف ایمان ہے” کا آغاز 6 مارچ پیر سے ہوگا اور یہ مہم 19 مارچ تک جاری رہے گی۔ کمشنر محمد اجمل بھٹی کی زیر صدا ر ت ہونے والے اجلاس میں زیرو ویسٹ مہم کے ا نتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ چاروں ڈپٹی کمشنرز نے اس ضمن میں تفصیلی بریفنگ دی۔سرگودہا میں کمشنر محمد اجمل بھٹی کی سربراہی میں 6 مارچ پیر کے روز صبح ساڈھے نو بجے ان کے دفتر سے واک کرکے صفائی مہم کا آغاز کیا جائیگا۔ واک میں ڈ پٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی کے علاوہ سرکاری افسران و ملازمین ، جامعہ سرگودہا سمیت دیگر سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کے علاوہ ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ صفائی نصف ایمان مہم کے سو فیصد اہداف کو حاصل کرنے کے لیے چاروں ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر میں کنٹرول رومز قائم کرکے فوکل پرسن بھی مقرر کر دیے گئے ہیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ صفائی مہم کے پہلے ہفتے شہری علاقوں ، سڑکوں ، میڈینز کی صفائی پر فوکس ہوگا۔کم وسائل والے علاقوں کی صفائی ترجیح ہوگی اور یونین کونسل سطح پر زیرو ویسٹ یقینی بنانے کے لیے افسران و عملہ کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ پہلے ہفتہ کے دوران ہی شہریوں میں صفائی مہم کے حوالے سے آگاہی کے لئے بھرپور مہم چلائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں