سرگودہا (بیوروچیف)کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اعلیٰ سطی اجلاس میں محکمہ ہائی ویز اور بلڈنگ کے چاروں اضلاع میں زراعت ، صحت ، تعلیم اور روڈز سیکٹر کے جاری اہم منصوبوں بارے بریفنگ دی گئی۔ ایس ای بلڈنگ امانت علی نے بتا یا کہ سرگودہا میں زیر تعمیر ماڈل ایگری مال کا 45 فیصد کا م مکمل کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے سیف سٹی پراجیکٹ بارے بتایا کہ عمارت کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے جبکہ سول ورک 30 مئی تک مکمل کر لیا جائیگا۔ انہوں نے تعلیمی بورڈ سرگودہا کے سٹیٹ آف دی آرٹ زیر تعمیر نئے ایڈمن بلاک کے بارے آگاہ کیا کہ جاری فنڈز کا 86 فیصد استعمال کیا جاچکاہے اور یہ منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کر لیا جائیگا۔ محکمہ صحت کے جاری منصوبوں بارے بریفنگ دیتے ہوئے ایس ای بلڈنگز نے بتا یا کہ گورنمنٹ ڈاکٹر فیصل مسعود ٹیچنگ ہسپتال کے رحمت اللعالمین بلاک کا کام مکمل کرلیا گیا ہے جو ایک دو روز میں ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کر دیا جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ گورنمنٹ ٹی بی ہسپتال عمارت کی تعمیر و مرمت کا کام مکمل ہو چکاہے۔رنگ وروغن اور سینٹری کام جاری ہے جو ایک ماہ میں مکمل کر کے مکمل عمارت ہسپتال انتظامیہ کے سپرد کر دی جائیگی۔
