30

سرگودھا ڈویژن میں کلچر ڈے شایان شان طریقے سے منایا جائیگا

سرگودھا (بیوروچیف ) کمشنر محمد اجمل بھٹی نے چاروں اضلاع میں 14 مارچ بطور پنجاب کلچر ڈے شایان شان طریقے سے منانے کیلئے ڈپٹی کمشنروں کو بھر پور انتظامات کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوںنے چاروں اضلاع میں جشن بہاراں کی تقریبات منعقدکرنے او رپی ایچ اے کو پھولوں کی نمائش لگانے کیلئے بھی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ وہ پنجاب کلچر ڈے کے حوالے سے جائزہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی ‘ ڈپٹی کمشنر خوشاب شبیر رانا ‘ ڈپٹی کمشنر میانوالی سجاد احمد خان ‘ ڈپٹی کمشنر بھکر ڈاکٹر نور محمد اعوان ‘ ڈی جی پی ایچ اے توقیر حیدر کاظمی ‘ڈائریکٹر انفارمیشن شہزاد احمد ورک ‘ ڈائریکٹر کالجز سرفراز گجر او راسسٹنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل عدنان خالق بھٹی سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔ کمشنر نے کہاکہ پنجاب کلچر ڈے کے موقع پر ڈویژن ‘ ضلع اور تحصیل کی سطح پر پروگرامز منعقد کئے جائیں جن میں ہر شعبہ زندگی کے افراد کی شرکت یقینی بنائی جائے ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سرگودہا میں 14سے 20 مارچ تک جشن بہاراں منانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے جبکہ خوشاب میں 4سے 6 مارچ تک جشن بہاراں منایاجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں