33

سرگودھا ڈویژن میں گندم خریداری مہم کے انتظامات کی ہدایت

سرگودھا (بیوروچیف) کمشنر محمد اجمل بھٹی نے چاروں ڈپٹی کمشنروں کو گندم خریداری مہم کیلئے تمام تر انتظامات پیشگی مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ڈیجیٹل گرداوری کی بنیاد پر چاروں اضلاع میں گندم کاشت کرنے والے کاشتکاروں کی لسٹیں تیار کی جائیں جبکہ ہر ضلع میں وافر مقدار میں باردانہ کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے بھی فوری ضروری اقدامات کئے جائیں ۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے امسال گندم کے اچھے نرخ مقرر کئے جائیں ۔ محکمہ خوراک کسانوں میں اس عمل کو یقینی بنائے کہ وہ اپنی گندم سرکاری مراکز خرید پر لا کر حکومت کی اس سہولت میں بھر پور فائدہ اٹھائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں