سرگودھا (بیوروچیف) سرگودھا ڈویژن کو صوبہ کا درجہ دیکر علاقے کی تعمیر و ترقی کومزید بہتر بنایا جاسکتا ہے اگر حکومت مزید دو صوبے بنادے تو پنجاب کے تمام اضلاع حقیقی معنوں میں ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار سیاسی سماجی شخصیت ڈاکٹر زاہد اقبال غوری نے کیا انہوں نے کہا کہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ صوبے کے باقی اضلاع کا فنڈ بھی لاہور اور بڑے شہروں پر خرچ کردیا جاتا ہے جس سے سرگودھا سمیت دیگر اضلاع پسماندگی کا شکار ہیں
