29

سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع میں تجاوزات کی حوصلہ شکنی کی جائے

سرگودہا (بیوروچیف) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈویژن کے چاروں اضلاع میں 15 روزہ خصوصی صفائی مہم” صفائی نصف ایمان ہے ”کا آغاز کیاگیاہے ۔ کمشنر محمد اجمل بھٹی نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی سمیت دیگر انتظامی افسران اور سرکاری ملازمین کے ہمراہ آگاہی ریلی نکال کر مہم کا باضابطہ آغازکیا ۔ واک میں سی او کارپوریشن طارق پرویا اور سی او کنٹونمنٹ بورڈ ظفر محمود سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ واک کمشنر دفتر سے شروع ہوکر مختلف مقامات سے ہوتی ہوئی واپس اسی مقام پر پہنچ کر ختم ہوئی ۔ واک کے شرکاء نے بینرز اور پینا فلیکس اٹھا رکھے تھے جن پر شہریوں میں ”صفائی نصف ایمان ہے ”کے حوالے سے سلوگن درج تھے ۔بعدازاں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کمشنر محمد اجمل بھٹی نے بتایا کہ چاروں اضلاع میں ڈپٹی کمشنر وں کی سربراہی میں خصوصی صفائی مہم شروع کر دی گئی ہے ۔ زیروویسٹ مہم کا بنیادی مقصد ا یک دفعہ عرصہ دراز سے پڑے کوڑے کے ڈھیروں کو اٹھانا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں