40

سرگودھا کو سیال موڑ اور سالم انٹرچینج سے ملانے کی منظوری

سرگودھا (بیوروچیف) حکومت نے 40 ارب روپے کے لاگت سے سرگودھا کو سیال موڑ انٹرچینج اور سالم انٹر چینج سے ملانے کیلئے اقدامات کرنے کی منظوری دیدی ہے ذرائع کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی NHA نے موٹروے کو توسیع دیتے ہوئے سرگودھا کو سیال موڑ اور سالم انٹر چینج سے ملانے کیلئے 40ارب روپے سے زائد فنڈ سے موٹر وے شہر تک لانے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں ذرائع کے مطابق نیشنل ہائی وے کے اس اقدام سے لاہور’ اسلام آباد اور دیگر شہروں کو ملانے کیلئے عوام کو موٹروے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے اس اقدام سے حادثات میں کمی آنے کے علاوہ شہریوں کو بہتر سفری سہولتیں میسر آئینگی یہ موٹروے تقریباً 95کلو میٹر پر مشتمل ہوگا اور اس پر 3انٹر چینجز بنائے جائینگے جن میں بھاگٹانوالہ انٹر چینج’ سرگودھا انٹر چینج اور بھلوال انٹر چینج شامل ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں