سرگودھا (بیورو چیف) سرگودھا شہر میں ٹریفک کا جام ہونا معمول بن کر رہ گیا ہے کچہری بازار’ کارخانہ بازار’ امین بازار’ شربت چوک’ فیصل بازار’ سول ہسپتال چوک’ فاطمہ جناح روڈ ‘ نوری گیٹ چوک سمیت اہم شاہرائوں ٹریفک کا پھنسے رہنا معمول بن چکا ہے جسکی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہتی ہیں ان خیالات کا اظہار عوامی و سماجی حلقوں نے کیا انہوں نے کہا کہ جس کے با عث گردونواح کی آبادیوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اکثر گاڑیوں کے گلی محلوں میں داخل ہونے سے وہاں کے رہائشیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے شہر بھر میں ٹریفک کا نظام درست نہ ہونے سے لوگ دوہرے عذاب میں مبتلا ہوگئے ہیں،عوامی وسماجی حلقوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے اس اہم مسئلے کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے کمشنر سرگودھا سے استدعا کی ہے کہ وہ اس طرف توجہ دیں اور اس مسئلہ کو فوری طور پر حل کرانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا حکم صادر فرمائیں
