24

سرگودھا کی تعمیروترقی کیلئے میگا پراجیکٹ لائیں گے

سرگودھا (بیورو چیف) حلقہ پی پی 76 کے عوام کو بنیادی سہولتوں سے محروم رکھنے والے اب پھر عوام میں دوبارہ نظر آنے لگے ہیں مگر حلقہ کے لوگ انہیں یکسر مسترد کردینگے ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر و امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 76 مہر غلام دستگیر خان لک نے حمزہ دستگیر لک کے ہمراہ اپنی انتخابی مہم جاری رکھتے ہوئے مختلف علاقوں میں لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم وعدوں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے عملی کام ہی ہماری سیاست کی پہچان ہیں اگر حلقہ کے عوام نے خدمت کا موقع دیا تو سرگودھا کی تعمیر و ترقی کیلئے میگا پراجیکٹ لائینگے ہم گٹر نالی کی سیاست نہیں کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں