32

سرگودھا کے شہریوں کو بذریعہ قرعہ اندازی تین سو بائیو پلانٹ مفت تقسیم

سرگودہا(بیوروچیف)کمشنرسرگودہاڈویژن محمداجمل بھٹی نے بذریعہ قرعہ اندزی تین سوبائیوپلانٹ شہریوں میں مفت تقسیم کیے۔اس ضمن میں ایک تقریب ان کے دفتر میں منعقد ہوئی۔جس میں ڈپٹی کمشنرسرگودہاکیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی،ڈائریکٹرڈویلپمنٹ بلال حسن ، ڈائریکٹرزراعت شاہدحسین ،ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر رانامحمدریاض اورڈپٹی ڈائریکٹرٹیکنیکل رانا شاہد عمران سمیت دیگرمحکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ جبکہ ڈپٹی کمشنر خوشاب زیشان شبیر رانا، ڈپٹی کمشنرمیانوالی سجاداحمدخان اورڈپٹی کمشنربھکرڈاکٹرنورمحمداعوان نے اپنے ماتحت افسران کے ہمراہ ویڈیولٹکے زریعے شرکت کی۔کمشنرمحمداجمل بھٹی اورڈپٹی کمشنرسرگودہاکیپٹن ریٹائرڈشعیب علی نے دیگرافسران اورماتحت اہلکاروں کے ہمراہ قرعہ اندزی کے زریعے تین سوخوش نصیب افراد کی پرچیاں نکالیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں