13

سرگودھا کے عوام مسلم لیگ (ن) سے محبت کرتے ہیں

سرگودھا (بیوروچیف) 8فروری کا سورج مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا کیونکہ قیادت نے جو ذمہ داری امیدواروں کو دی ہیں عوام 8فروری کو مسلم لیگ ن کو کامیابی سے ہمکنار کروا کر ثابت کرینگے کہ سرگودھا مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے صوبائی اسمبلی مہر غلام دستگیر خان لک نے کیا انہوں نے کہا کہ سرگودھا کے عوام مسلم لیگ ن سے محبت کرتے ہیں کیونکہ مسلم لیگ ن ہی واحد جماعت ہے جو عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور انشاء اللہ آنیوالا وقت بھی مسلم لیگ ن کا ہی ہے مہر غلام دستگیر خان لک نے کہا کہ 8فروری کو عوام ثابت کرینگے کہ قیادت نے درست فیصلہ کیا ہے اور پاکستان بھر سے مسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں