44

سرگودھا کے عوام کو طبی سہولتوں کی فراہمی مشن ہے

سرگودھا (بیوروچیف) سرگودھا کے عوام کو طبی سہولتوں کی فراہمی مشن ہے جس کی تکمیل کیلئے ڈاکٹرز انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز سرگودھا کا قیام تازہ ہواء کا جھونکا ثابت ہوگا اور کوشش ہوگی کہ یہاں پر زیر تعلیم طلباء و طالبات آگے جاکر ملک و قوم کی خدمت میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں یقیناً ڈاکٹر کا شعبہ ایک ایسا شعبہ ہے جو براہ راست انسانیت کی خدمت سے جُڑا ہوا ہے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹرز انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز سرگودھا کی افتتاحی تقریب سے ڈاکٹر نادیہ عزیز’ ڈاکٹر مشتاق چیمہ’ ڈاکٹر طاہر منیر نے کیا انہوں نے کہا کہ سرگودھا جوکہ طبی سہولتوں کے حوالہ سے ابھی بھی لاہور’ اسلام آباد جیسے بڑے شہروں سے بہت پیچھے ہے مگر ڈاکٹرز انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز جیسے ادارے اس کمی کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اس کا قیام یقیناً اہل سرگودھا کیلئے بھی ایک نیک شگون ثابت ہوگا کوشش کرینگے کہ اس پلیٹ فارم سے اہل سرگودھا کی خدمت کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں