ڈجکوٹ(نامہ نگار)تھانہ ڈجکوٹ میں تفتیش کے دوران مخالفین کا حملہ30سالہ جاوید سعید پیٹ میں گولیاں لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا’ فائرنگ سے پولیس اہلکار رضوان اور ظفر اور بابو شدید زخمی ہو گئے، پولیس اہلکاروں نے بھی بھاگ کر جان بچائی اندھا دھند گولیوں سے فرنٹ ڈیسک کے شیشے ٹوٹ گئے مسلح موٹر سائیکل سوار فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے زخمیوں اور ڈیڈ باڈی کو رورل ہیلتھ سنٹر منتقل کر دیا گیا دونوں بدنام زمانہ منشیات فروش فریقین میں پرانی دشمنی ہے اور قتل کے مقدمہ نمبر 763/20 جرم 302/148/19 کی تفتیش ہورہی تھی اور تفتیش کے سلسلہ میں تھانہ ڈجکوٹ میں موجود تھے موقع پاتے ہی چادروں میں اسلحہ چھپائے ایک گروپ کے افراد نے فائرنگ کر دی ‘ آر پی او نے واقعہ کا نوٹس لیکر ایس ایچ او رائے فاروق اور محرر یاسین کو معطل کرکے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے تھانہ ڈجکوٹ کی تاریخ میں دوران تفتیش قتل کا پہلا وقوعہ ہے قبل ازیں عدالتوں میں ججز کے سامنے شہری قتل ہوتے رہے ہیں لیکن تھانوں میں دہشت گردی کا یہ پہلا واقعہ ہے
33