40

سزا یافتہ DSPکودوبارہ تعینات کرنا انصاف کے قتل کے مترادف ہے

فیصل آباد(پ ر)سزا یافتہ ڈی ایس پی نصر اللہ خان نیازی کو دوبارہ فیصل آباد میں تعینا ت کرنا انصاف کے قتل کے مترادف ہے ،بھتہ نہ دینے پر نصراللہ خان نیازی نے اپنے بھائی ا و ر دیگر ملزمان کی اعانت کرکے میرے والد عبد ا لحفیظ پر قاتلانہ حملہ کروایا صلح پر مجبور کر نے کیلئے د و جھوٹے مقدمے ہم پر درج کروائے ،آئی جی پنجاب سے مطالبہ ہے کہ ڈی ایس پی کے خلا ف مزید کارروائی کی جائے اور اس کی بحالی او رفیصل آباد تعیناتی کو میرے کیس کا ٹرائل ہو نے تک منسوخ کیاجائے ،ان خیالات کا اظہا رمحمد عمرفاروق نے معززین علاقہ کے ہمراہ پر یس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ،ان کا مزید کہنا تھا کہ کیس کے نامزد چالان یافتہ ملزم ڈی ایس پی نصر اللہ خان نیازی نے بھتہ نہ دینے پر 28جولائی 2020 کو اپنے بھا ئی سمیع اللہ خان نیازی ودیگر ملزمان کی اعانت کر کے میرے والد پر قاتلانہ حملہ کروایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں