فیصل آباد(پ ر) فیصل آباد سے ٹیکسٹائل کے علاوہ زرعی ، فونڈری اور دیگر شعبوں میں عالمی معیار کی مصنوعات کی تیاری کیلئے ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن کی ضرورت ہے اور اس سلسلہ میں (TUSDEC) ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اینڈ سکل ڈویلپمنٹ کمپنی اور فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے درمیان قریبی رابطوں اور تعاون کی ضرورت ہے۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر کے قائم مقام صدر ڈاکٹر سجاد ارشد نے TUSDEC کے زیر اہتمام ایک آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل عالمی سطح پر فیصل آباد کی پہچان ہے جو زرمبادلہ کمانے کا بھی سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ مزید برآں ٹیکسٹائل کا شعبہ 40فیصد لیبر کو روزگار بھی مہیا کر رہا ہے ۔
