49

سشانت سنگھ سے متعلق حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں

ممبئی (شوبز نیوز)بالی ووڈ کے معروف فلم ساز، پروڈیوسر، سابق اداکار اور مصنف ابھیشک کپور نے آنجہانی سشانت سنگھ راجپوت سے متعلق حیران کن باتیں بتائی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ سشانت اپنی زندگی کے آخری برسوں میں کافی ڈسٹرب اور تنہا نظر آتے تھے۔ابھیشک کپور نے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ فلم کیدار ناتھ اور کائی پو چی میں کام کیا تھا۔سدھارتھ کنن کے ساتھ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں 51 سالہ فلمساز نے اپنی 2018 کی فلم کیدرناتھ کی شوٹنگ کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ سشانت کچھ بجھے بجھے اور پریشان نظر آتے تھے۔ ابھیشک کپور نے کہا جب ہم نے سشانت سنگھ کا آڈیشن لیا تو وہ کافی زیادہ فربہی کا شکار تھے، جس پر میں نے یہ شرط رکھی اور انہیں ایک امریکی اداکار کی تصویر دکھائی اور کہا تمہیں ایسا نظر آنا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں