121

سعودیہ سے 1ارب ڈالر کا ادھار تیل لینے کیلئے کوششیں تیز

اسلام آباد(بیوروچیف)پاکستان جاری کیلنڈر سال 2024 کیلئے سعودی عرب کے ساتھ موخر ادائیگی پر 1ارب ڈالر کی اضافی سعودی تیل کی سہولت کی فراہمی کے لیے بات چیت کر رہا ہے۔ اسلام آباد نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای)سے اگلے عام انتخابات کے انعقاد سے عین قبل اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر (ایف ای آر)میں کمی کو روکنے کے لیے 2 ارب ڈالر کے ذخائر کے رول اوور کی درخواست بھی کی ہے۔ یہ دونوں پیشرفت اس وقت منظر عام پر آئی ے جب آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس (کل)جمعرات کو واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والا ہے جس میں پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے)پروگرام کے تحت 700 ملین ڈالر کی دوسری قسط جاری کی جائے گی۔ اعلی سرکاری ذرائع نے تصدیق کی کہ پاکستان نے موخر ادائیگی پر 1 ارب ڈالر سعودی آئل فیسیلٹی کی باضابطہ درخواست کی ہے اور شرائط و ضوابط کو حتمی شکل دینے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں