ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کو ملک کے تمام انٹرنیشنل ائیرپورٹس پر سفرکی اجازت دیدی۔اس ضمن میں سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔سعودی ایوی ایشن کے مطابق تمام پروازیں عمرہ زائرین کے لیے کوئی بھی سعودی انٹرنیشنل ائیرپورٹ استعمال کرسکتی ہیں۔سعودی ایوی ایشن نے پروازوں کو نئے نوٹیفکیشن پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔سعودی ایوی ایشن کے مطابق احکامات کی خلاف ورزی کرنے والی ائیرلائنز کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
33