38

سعودی عرب کا پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال میں سعودی عرب نے بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا ہے۔سعودی شہزادے فہد بن منصور السعود نے سعودیہ پاکستان ٹیک ہاؤس کو اسلام آباد میں قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیک ہاؤس کے قیام سے باہمی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں قائم کی جانے والی کمپنیوں سے تجارت کو فروغ ملے گا۔سعودی شہزادے فہد بن منصور السعود السا انٹریکٹو کے شریک بانی بھی ہیں۔ اس کمپنی کو 2009ء میں پاکستان کی کاروباری شخصیت سلمان ناصر نے قائم کیا تھا، جس کے لاہور کے علاوہ ریاض میں بھی آفسز ہیں۔شہزادہ فہد نے جنوری میں اعلان کیا تھا کہ انکی کمپنی ہزار سے زائد افراد کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کرے گی۔اس سلسلے میں 300سے زائد منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر قائم کیا جائے گاجن کی مالیت 100ملین ڈالر ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں