25

سفاری اور لاہور چڑیا گھر پراجیکٹس جلد مکمل کرنے کی ہدایت

لاہور(بیوروچیف)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب کے شہریوں کو عالمی معیار کی نائٹ سفاری کے آغاز کی خوشخبری سنا دی۔پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے عوام کے لئے خوشخبری ہے کہ سفاری زو میں نائٹ سفاری شروع کرنیکا فیصلہ کرلیا۔ نائٹ سفاری میں لوگوں کو بین الاقوامی معیار اور پروٹوکولز کے مطابق تفریح فراہم کی جائے گی۔ نائٹ سفاری میں عوام کے لئے منفرد قسم کی انٹرٹیمنٹ ہوگی۔ نائٹ سفاری میں ایک ریسٹ ہاؤس بھی ہوگاجس میں فیملیز قیام بھی کرسکیں گی ۔ سفاری زو ریسٹ ہاؤس میں کمپنیزبھی تقریبات بھی منعقد کرسکیں گی۔حکومت کی طرف سے31جنوری تک سفاری زو اور لاہور چڑیا گھرپراجیکٹس مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ لاہور سفاری زو میں 3ہاتھی اور 9زرافے لائے جائیں گے۔ چڑیاگھر میں جگہ کم ہے ، سفاری زو میں 3ہاتھی لائے جائیں گے ۔ نئے جانوروں کے حصول کے لئے ٹینڈرز جاری ہوچکے ہیں۔ چین سے پانڈامنگوانے کے لئے اعلیٰ سطح پرکاوشیں جاری ہیں۔لاہور زو اور سفاری زو کے لئے 100قسم کے خوبصورت جانور لائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں