لاہور(سپورٹس نیوز) سلیمہ امتیاز کی آئی سی سی کے انٹرنیشنل پینل آف ڈویلپمنٹ امپائرز کیلئے نامزدگی کر دی گئی۔پی سی بی نے رواں سیزن کیلئے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کر دیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ سلیمہ امتیاز کی آئی سی سی کے انٹرنیشنل پینل آف ڈویلپمنٹ امپائرز میں نامزدگی ہو چکی ہے، سلیمہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔نامزدگی کے بعد وہ دو طرفہ انٹرنیشنل سیریز اور آئی سی سی ویمنز ایونٹس میں امپائرنگ کر سکیں گی، سلیمہ امتیاز جنوبی افریقہ ویمنز کے خلاف ٹی 20 ہوم سیریز میں امپائرنگ کریں گی۔اس موقع پر سلیمہ امتیاز کا کہنا ہے کہ یہ صرف میرے لئے نہیں بلکہ پوری قوم کیلئے خوشی کا موقع ہے، موقع فراہم کرنے پر میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی شکرگزار ہوں۔
6