42

سمندری ، ستھراپنجاب سست روی کا شکار ، کارروائیاں فلتھ ڈپو ئوں تک محدود

سمندری (بیورو چیف)ستھرا پنجاب مہم سمندری میو نسپل کمیٹی کی کاروائیاںفلتھ ڈپوئوں تک محدود،تفصیلات کے مطا بق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر پورے پنجاب میں ستھرا پنجاب مہم شروع کی گئی ہے جس کے تحت صفا ئی کے نظام کو بہتر بنا نے کے حوالے سے سختی سے ہدایات دی گئی ہے مگر سمندری میو نسپل کمیٹی افسران نے ان ہدایات پر عمل پیرا ہو نے کی بجائے انہوں نے ستھرا پنجاب مہم کو صرفلتھ ڈپوئوں تک محدود کر لیا ہے میو نسپل کمیٹی عملہ صبح کے اوقات صرف شہر میں مختلف جگہوں پر بنائے گئے فلتھ ڈپوئوں پر معمول کی کاروائی کر کے غا ئب ہو جا تا ہے جبکہ شہر کی شاہرائوں ،گلی محلوں میں پڑے گند گی کے ڈھیر میو نسپل کمیٹی عملہ کی کار کر دگی کا منہ چڑھا رہے ہیں گلی محلوں میں پڑے یہ گند گی کے ڈھیر مچھر پیدا کر نے کا موجب بنے سے شہر یوں میں بیماریاں پھیلنے کا خد شہ ہے یا تو ابھی تک وزیر اعلی ستھرا پنجاب کے احکامات سمندری میو نسپل کمیٹی تک پہنچ نہیں پائے یا پھر میو نسپل کمیٹی افسران اس پر عمل پیرا ہو نے کو تیار نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ شہر میں صفا ئی کے نظام کو بہتر بنا نے کے لیے ٹھوس حکمت عملی اپنا ئی جا ئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں