28

سمندری میں نامعلوم گولی لگنے سے محنت کش جاں بحق

سمندری (بیورو چیف)سمندری میں فائرنگ سے نوجوان ہلاک تفصیلات کے مطابق بابرعلی بارہ مربع 137 روڑ کا رہائشی تھا جو کباڑ کا کام کرتا تھا لواحقین کے مطابق بابر علی انکے گھر کے قریب مردہ حالت میں پایا گیا جس کے پیٹ میں فائر لگے تھے فائر لگنے سے بابر جاں بحق ہوگیا ایس پی صدر اظہر جاوید ڈی ایس پی ملک شاہد ایس ایچ او سٹی سمندری میاں مجاہد پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کردیا تاہم ابھی تک قتل کی وجہ سامنے نہ آسکی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج کرکاروائی کا آغاز کردیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں