سمندری ( بیورو چیف ) پی ٹی آئی ہی آئندہ الیکشن جیتے گی ان خیالات کا اظہار چو ہدری افتخار رسول گھمن امیدوار این اے98اور چو ہدری ندیم ضیاء امیدوار پی پی103نے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں پی پی103کے دیہات 481 گ ب ، 193گ ب ،478گ ب ،اور441گ ب میں کار نر میٹنگ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا ہے عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کو بھاری اکثریت کیساتھ کا میاب کروائینگے پی پی103کی ترقی اور عوام کے مسائل کوترجیح بنیادوں پر حل کروائینگے چو ہدری ندیم ضیاء نے کہا کہ پی پی103کی حلقہ کی عوام کے مسائل کو حل کروانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے اور آئندہ بھی عوامی خد مت کے اس مشن کو جاری رکھیں گے ا ور ہم نے آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کو دو تہائی اکثریت کیساتھ کا میاب کروانا ہے تا کہ میں سہی جمہوریت بحال ہو سکے اور ملک ترقی کی راہ پر گا مزن ہو۔
32