فیصل آباد(پ ر) سموگ پر قابو پانے کیلئے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے کیونکہ اِس کی وجہ سے سالانہ ایک لاکھ اٹھائیس ہزار اموات کے علاوہ بزنسز میں جی ڈی پی کا 6.7فیصد کا نقصان بھی ہو رہا ہے۔ یہ بات ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بارے قائمہ کمیٹی کے کنونیئر انجینئر احمد حسن نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں سابق صدر مزمل سلطان، محمد امجد خواجہ، انجینئر عاصم منیر ،عبداللہ قادری اور عبدالقیوم نے شرکت کی جبکہ ڈاکٹرعارف نے سموگ کے بارے میں جامع لیکچر دیا۔
