81

سمگل موبائل فونز کا دہشتگردی میں استعمال ، ڈیلر ز کیخلاف کارروائی شروع

لاہور(بیورچیف)وفاقی حکومت نے سمگل شدہ موبائل فونز کے دہشت گردی کے واقعات میں استعمال کے حوالے سے خفیہ اداروں کی رپورٹس پرکسٹم حکام کو پنجاب بھرمیں کریک ڈاون کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ معتبر ذرائع نے بتایا کہ خفیہ اداروں نے لاہور سمیت صوبے کے مختلف شہروںمیں موبائل فونزکی سمگلنگ اور سمگل شدہ موبائل فونز کی خریدو فروخت میں ملوث 500سے زائد ڈیلرز کی لسٹ فراہم کی ہے جن کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا اتنے بڑے کریک ڈاون کے لئے موبائل فونز کی سمگلنگ میں ملوث با اثر ڈیلرز کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا کر نا پڑ سکتا ہے جس کے لئے کسٹمز حکام کو اس غیر معمولی آپریشن کے لئے موجودہ تعداد کے علاوہ مزید افسران اور اہلکاروں کی ضرورت ہوگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں