جڑانوالہ (نامہ نگار) تھانہ روڈالہ روڈ پولیس کی بڑی کارروائی ڈکیتی راہزنی چوری کے18 مقدمات میں ملوث مطلوب جمیلو گینگ کے چار ساتھیوں کو حراست میں لیکر دوران تفتیش لوٹا و چھیننا گیا لاکھوں روپے مالیتی موٹر سائیکلیں مویشی موبائل فونز اور اسلحہ برآمد کر لیا،تفصیلات کے مطابق آر پی او فیصل آباد کی ہدایت پر ایس پی ٹائون جڑانوالہ ملک عابد حسین ظفر کی قیادت میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کامیاب کارروائیاں جاری ہیں ایس ایچ او تھانہ روڈالہ روڈ اعجاز رشید نے شب و روز کی انتھک محنت اور لگن سے ڈکیتی راہزنی چوری کے18مقدمات میں ملوث مطلوب جمیلو گینگ کے 4 ساتھیوں جمیل عرف جمیلو ساکن 246 ر-ب،یاسین عرف کالو،ظفر اقبال ساکنان 282 گ ب،اعجاز ساکن 378 گ ب کو حراست میں لیکر دوران تفتیش نشاندہی پر لوٹا و چھیننا گیا لاکھوں روپے مالیت کے 6 عدد موٹر سائیکلیں، موبائل فونز،2 عدد قمیتی بھینسیں، بکریاں اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے ایس ایچ او تھانہ روڈالہ روڈ اعجاز رشید نے بتایا کہ پکڑے جانیوالے گینگ کے ارکان عرصہ دراز سے پولیس کو مطلوب تھے اور18کے قریب مقدمات میں ملوث تھا گینگ کے ارکان کی گرفتاری سے ڈکیتی راہزنی چوری کی وارداتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے گینگ کی گرفتاری پر ایس پی ٹائون ملک عابد حسین ظفر نے ایس ایچ او اعجاز رشید اور انکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے۔
