37

سنی تحریک نے NA-107,109 میں کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے

فیصل آباد (پ ر) پاکستان سنی تحریک کے نے این ۔ اے 107اور109میں کاغذات نا مزدگی جمع کروادیے ۔ این ۔ اے 107 سے مولانا بہادر علی رضوی اور این ۔ اے 109 میں میاں عبدالرحمان امید وار ہوں گے ۔الیکشن کے ذریعے ہی ملک میں اسلامی نظام کے نفاذکی جد وجہد کر رہے ہیں ۔ ان خیالا ت کااظہار پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر پروفیسر پیر محمد آصف رضا قادری نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک عوامی خدمت کے لیے عملی میدان میں کوشاں ہے۔ آئینی اور جمہوری طریقے سے ملکی بہتری کیلئے اپنا کردار اداکرتے رہیں گے۔ ملک میں مہنگا ئی، غربت اور بیروزگاری کی وجہ عوام حکمرانوں سے نألاں ہے۔ ایماندار اور محب وطن قیادت منتخب کرنے کے لیے عوام اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں۔ ملک میں بڑھتا ہوا سیاسی اور معاشی بحران حکمرانوں کی نااہلیوں کا نتیجہ ہے۔ سیاست اسلام کا عظیم شعبہ ہے۔ سیاست کو اپنے ذاتی مفادات کے لیے استعمال کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں۔۔ عوام کو اپنے جائز حقوق کے لیے سیاستدانوں سے سوالات اور مطالبات کرنے چاہییں ۔عوام کو ضمنی انتخابات میں اپنے ذاتی مفادات اور رشتے داریاں ملکی بقا ء پر قربان کرنی چاہییں ۔ پاکستان کی سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں