فیصل آباد (پ ر) سنی علما بورڈ کے زیراہتمام تقریب تقسیم اسناد وجہیز پیکیج ایم سی ہائی سکول حاجی آباد میں منعقد ہوئی’ جس میں فہم دین کورس کرنے والی طالبات اسناد اور مستحق 6 طالبات میں جہیز پیکج تقسیم کیے گئے’ فہم دین کورس میں طالبات کو شریعت کے فرض علوم پڑھائے گے تاکہ معاشرے میں بڑھتی بے حیائی اور برائی سے بچا جاسکے’ ازدواجی زندگی کے اصول سے میاں بیوی کے حقوق سے روشناس کرایا گیا’ نکاح سنت حق مہر اور طلاق کے متعلق دین اسلام کی تعلیم دی گی’ اختتامی تقریب حوصلہ افزائی کیلئے انعامات اور جہیز پیکیج دیے گئے تقریب کے مہمان خصوصی ضیا المصطفیٰ نوری’ صاحبزادہ پیر ابراہیم’ مبارک چشتی’ غلام فرید چشتی’ میاں کاشف محمود’ منیر احمد نورانی’ میاں ساجد الرحمن’ حاجی ادریس’ مرزا مجاھد’ سردار نعمان اعجاز’ علامہ حبیب اللہ سیالوی’ مولانا نصر اللہ سیالوی’ قاری عمر فاروق’ علامہ جعفر سعیدی’ راناعمران سلطان’ حاجی منیر چشتی تھے’ علامہ عابد قمر نورانی نے سب مہمانوں کاشکریہ ادا کیا’ ضیا المصطفیٰ نوری’ پیر ابراہیم مبارک چشتی نے اپنے خطاب میں کہا بچیوں کودین اسلام کی تعلیم سے آراستہ کرنے سے معاشرے میں بڑھتی بے حیائی کو روکا جاسکتا ہے’ انہوں نے اپنے آستانہ بیت الامان کی جانب سے 2 بچیوں کو مکمل جہیز پیکیج دیئے’ مقررین نے مخیر حضرات سے کہا کہ اللہ کے دیئے ہوئے میں سے کچھ مال اللہ کے مستحق اور ضرورتمندوں پر خرچ کریں’ غریب بچیاں جو جہیز نہ ہونے کے باعث گھروں میں بیٹھی ہیں انہیں ڈھونڈیں اور ان کی شادیاں کروا کر انہیں رخصت کریں اور جنت کے حقدار ٹھہریں’ آخر میں فہم دین کورس مکمل کرنے والی طالبات میں اسناد دی گئیں۔
67