اواگت (نامہ نگار)گیس کی عدم دستیابی کے خلاف مکوانہ اور محمد والا کے مکین سڑکوں پر نکل آئے جڑانوالہ فیصل آباد روڈ بلاک کرکے شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق مکوانہ اور محمد والا کے لوگوں نے بتایا کہ علاقے میں سارا سارا دن گیس نہ ملنے کی وجہ سے بچے بھوکے ہی سکولوں کو چلے جاتے ہیں اور دفتر جانے والے افراد کو بھی شدید کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے سوئی گیس کے حکام کو کئی بار اس حوالے سے بتایا مگر انہوں نے اس کا نوٹس نہ لیا اہل علاقہ کی محکمہ سوئی گیس والوں کو جولیاں اٹھا کربددعائیں دی شہریوں کہاکہ صبح شام کی بدترین گیس کی لوڈشیڈنگ کوختم کیاجائے اہل علاقہ نے الزام لگایا کہ رات کو ہمارے علاقوں کی گیس بند کرکے فیکٹریوں کو دی جا رہی ہے روڈ بلاک ہونے پر پولیس کے اعلی حکام موقع پر پہنچ گئے اور مظاہرین کو یقین دہانی کروائی کہ آپ کی بات ارباب اختیار تک پہنچائی جائے گی جس پر لوگ منتشر ہوگئے۔
