18

سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنیوالوں کے نام سامنے آگئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سنٹرل کرائم ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے افراد کی فہرست جاری کر دی۔ جن میں سابق صدر ڈسٹرکٹ بار سمیت’ وکلاء اور دیگر کے نام بھی شامل ہیں۔ سی سی ڈی کی طرف سے جاری ہونیوالی فہرست میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کے سابق صدربلال بسرا گروپ’ معروف قانون دان امتیاز احمد لونا گروپ’ باجوہ گروپ چک جھمرہ’ تبریز المعروف چھوٹا پٹھان شوٹر’ جنت پٹھان’ اے ٹی کھارا’ تنویر المعروف دھانا’ محمد خان سکنہ 104 گ ب’ عمران عرف بلا’ افضال عرف اپھو’ ثناء اﷲ عرف ننھو باجوہ’ عمران وینس سکنہ 225 رب’ ذیشان عرف شانی سکنہ چک جھمرہ’ نصرا سکنہ بلوچ والا’ رانا سعید سکنہ ملت ٹائون’ عمران ٹھاکر’ اصغر ڈوگر سکنہ حسن پورہ’ بلال بسرا سکنہ ساہیانوالہ’ افضال سپرا سکنہ ساہیانوالہ’ احتشام بسرا سکنہ ساہیانوالہ’ ملک شہزاد’ وحید سکنہ سمندری اور شاہد جنجوعہ سکنہ 62 رب شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ گروپ وافراد نے پرانی دشمنیوں اور دیگر وجوہات کی بناء پر اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں، جسکی وجہ سے شہریوں میں عدم تحفظ اور خوف وہراس پایا جاتا ہے۔ سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور ان کی غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام اور شہریوں میں قانون کا خوف پیدا کرنے کیلئے اٹھایا جا رہا ہے اور مستقبل میں اسلحہ کی نمائش کرنے والے کلچر کا خاتمہ کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں