37

سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد شوبز انڈسٹری چھوڑنا چاہتی تھی ‘ صنم جنگ

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ورسٹائل اداکارہ و میزبان صنم جنگ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ایک وقت ایسا آیا جب انہوں نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ صنم جنگ کا کہنا ہے کہ باڈی شیمنگ ایک حقیقی مسئلہ ہے ، بیٹی کی پیدائش کے وقت جب مارننگ شو ہوسٹ کرتی تھی تب کپڑے تلاش کرنا بہت مشکل ہوگیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ڈیزائنر صرف ایک مخصوص سائز کے کپڑے ہی ڈیزائن کرنا چاہتے ہیں اور جب کوئی اس سائز میں فٹ نہیں آتا تو وہ آپ کے لئے کپڑے نہیں بنانا چاہتے کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ ان کے کپڑے صرف ایک مخصوص سائز کی ماڈلز پر ہی اچھے لگ سکتے ہیں جو کہ انتہائی افسوسناک ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بیٹی کی پیدائش کے بعد جب سوشل میڈیا پر کمنٹس پڑھتی تو بہت دکھ ہوتا تھا، کئی بار لوگ بالواسطہ آپ کو احساس دلاتے ہیں کہ آپ کا وزن بڑھ گیا ہے پھر جب سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ٹرول کیا جاتا تو سوچتی تھی کہ اب مجھے اسکرین پر مزید کام نہیں کرنا۔اس مشکل وقت میں میرے گھر والوں خاص طور سے شوہر قاسم نے بہت ساتھ دیا اور احساس دلایا کہ میں اب بھی خوبصورت ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں