11

سوشل میڈیا پر ججز کے خلاف پراپیگنڈہ قابل مذمت ہے

فیصل آباد(پ ر) سابق صوبائی وزیر اورمسلم لیگ ن مینارٹیزونگ پنجاب کے صدر سردارخلیل طاہرسندھونے کہاہے کہ سیاسی اور قانونی سہولت کاری ختم ہونے کے بعدسوشل میڈیاپرججزکیخلاف پراپیگنڈہ قابلِ مذمت اور عناصرکوقانون کے کٹہرے میں لانے کی ضرورت ہے۔میاں نوازشریف اورسابق وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ خاں سمیت کئی ارکان کے خلاف جھوٹے اوربے بنیادمقدمات قائم کرکے اُنہیں قیدکیاگیااس کے باوجودمسلم لیگ کے کسی ایک کارکن نے بھی سوشل میڈیاپرپراپیگنڈہ نہیں کیا ۔میاں نوازشریف مریم نوازشریف،میاں شہبازشریف سمیت درجنوں ارکان کوسیاسی انتقام کانشانہ بنایاگیا۔آج پی ٹی آئی کے سہولت کار بے کارہوگئے ہیں اورنظام عدل میں انصاف مل رہاہے تو اس کے خلاف گھٹیازبان استعمال کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں