29

سوشل میڈیا پر ہونیوالی ٹرولنگ کو کبھی سنجیدہ نہیں لیتی ‘ عائشہ عمر

معروف اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر اپنے اوپر ہونے والی ٹرولنگ کو کبھی سنجیدہ نہیں لیتی ۔ ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں میرا کوئی بیسٹ فرینڈ نہیں ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اس انڈسٹری میں مخلص دوست بہت کم ہوتے ہیں۔ ماداکارہ نے کہا کہ بہت دفعہ یہ ہوتا ہے کہ لوگ یہاں بولتے کچھ ہیں، ہوتا کچھ ہے اور نکلتا کچھ ہے اور میں اس کے خلاف ہوں کہ لوگوں کا استحصال کیا جائے ۔ عائشہ عمر نے شادی کے لیے پیسے کو ضروری چیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر میں کبھی شادی کروں گی تو دیکھوں گی کہ جس شخص سے شادی کررہی ہوں وہ مالی طور پر مجھ سے زیادہ مستحکم ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں