39

سوشل میڈیا کو مثبت رویوں اور تعمیری سوچ کیلئے استعمال کریں ‘ مریم نواز

لاہور (بیوروچیف) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک ذہنی مریض نے وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھ کر جھوٹ، گالی اور گولی کو قومی کلچر بنا دیا،عمران خان نے دوستوں اور خاندانوں کو لڑایا، بات کرنے کا سلیقہ اور تہذیب چھین لی۔ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں سینئر نائب صدر مریم نواز کی زیر صدارت سوشل میڈیا ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں سوشل میڈیا کوفعال بنانے کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا گیا ۔ اس موقع پر مریم نواز نے سوشل میڈیا ٹیم کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کو مثبت رویوں اور تعمیری سوچ کے فروغ کے لئے استعمال کریں۔ملک بھر سے پڑھے لکھے، مہذب اور روشن دماغ نوجوانوں کو سوشل میڈیا کو گند گی سے پاک کرنے میں کردار ادا کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں