اسلام آباد (بیوروچیف ) 600میگاواٹ کے سولر پاور پلانٹ کے لئے بولی کے حصول میں نا کامی کے بعد حکومت سے حکومت کی سطح پر ری نیوایپل پاور پلانٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ نگراں وزیر توانائی محمد علی کے مطابق سعودی عرب اور خلیجی ممالک اس منصوبے کے لئے سر مایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ وزارت توانائی میں اعلیٰ حکام نے بتایا کہ 31مئی 2023ء تک ڈیڈ لائن کے مطابق 3.4سینٹ فی یونٹ پر کوئی بولی موصول نہیں ہوئی ۔بعد ازاں نیپراکو ایک خط میں توانائی ڈویژن نے بولی ممکن بنانے کے لئے 5سینٹ فی یونٹ پر بولی مقرر کرنے کی تجویز دی جس کے لئے پرائیویٹ پاور انفرا اسٹر کچر بورڈنے بیرون ممالک سے سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے کیلئے روڈ شو بھی کئے اس حوالے سے بولیوں کیلئے 10دسمبر 2023ء کی تاریخ بھی مقرر ہوئی ۔بعدازاں اسے اسے آگے بڑھا کرتاریخ 11جنوری کردی گئی ۔ اس وقت بجلی صارفین کو گراںٹیرف کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا ہے جس میں صنعتی تجارتی اور گھر یلو تمام صارفین ہیں ۔
