60

سولر پینلز 50فیصد سستے

اسلام آ باد(بیوروچیف)پاکستان میں سولر پینلز کی قیمت میں50فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں سولر پینلز کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی واقع ہوئی ہے اور70ہزار والے سولر پینل کی قیمت30ہزار روپے تک گرگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دراصل سولر سیل اور فوٹو وولٹک (پی وی)ماڈیول یا عرف عام میں سولر پینلز کی مینوفیکچرنگ میں چینی اجارہ داری کے باعث توڑنے کیلئے امریکا اور یورپ میں گیگا واٹ کی سطح پر پی وی سیل اور ماڈیول پروڈکشن کی فیسیلٹیز کے منصوبے بنائے گئے تھے جو اب تاخیر کا شکار ہو چکے ہیں یا انہیں مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔ چونکہ مغرب میں سولر پینلز کی بڑے پیمانے پر خریداری متوقع تھی۔اس لیے ایک جانب چینی سرمایہ کاروں نے بڑے پیمانے پر سولر پینل کا اسٹاک جمع کرلیا تو دوسری جانب مغربی سرمایہ کاروں نے بڑے پیمانے پر سولر پینل خرید کر جمع کر رکھے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں