اسلام آباد(بیوروچیف)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے سولر پینل کی درآمدات کی آڑ میں16ارب روپے مالیت کا بڑا اسکینڈل پکڑ لیا ہے جس میں کئی سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔اس حوالے سے دستاویزات کے مطابق نجی کمپنی نے11 کمپنیوں کے لیے 16 ارب کی غیر قانونی امپورٹس کیں اور یہ تمام امپورٹس ایسی کمپنی کے لیے کرائی گئیں جن کی مالیتی حیثیت40لاکھ سے بھی کم تھی۔ دستاویزات میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ ایسی کمپنیوں کے لیے امپورٹس کرائی گئیں جو بینکوں سے امپورٹ کرانے کی اہل نہیں تھیں۔یہ بھی پتہ چلا ہے کہ مشکوک11کمپنیوں کی امپورٹس کے بعد ان کا ڈیٹا ختم کیا جاتا تھا تاکہ اس فراڈ کا کسی کو پتہ نہ چل سکے ۔
