سرگودھا (بیوروچیف)پرنسپل گورنمنٹ کالج برائے خواتین بلاک 23سرگودھا پروفیسر شاہدہ کا ظمی نے کہا ہے کہ سول ڈیفنس کی تربیت ہر گھر کی ضرورت ہے۔ فوری طبی امداد کے طریقے سیکھ کر طالبات اہل خانہ کی بروقت خدمت انجام دے سکتی ہیں۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کا ہونا لا ز می ہے۔ زندگی عمل سے بنتی ہے باتوں سے نہیں۔ اْ نھو ں نے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ سول ڈ یفنس کی آگاہی مہم کے سلسلہ میں تقریب سے خطا ب کر تے ہوئے کیا۔ قبل ازیں سی ڈی او سائرہ ر فیق خا ن، ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم ، پروفیسر بشریٰ ، محمد ا قبا ل، محمد رئیس، نور العین ، نمرہ اور ایمن نے بھی اظہار خیال کیا۔ پروفیسر شاہدہ کاظمی نے مز ید کہاکہ تر بیت یافتہ طالبات معاشرتی زندگی میں ا ہمیت کی حا مل ہیں۔ سول ڈیفنس کی تربیت حوصلہ ، جرأت اور مشکل حالات میں ڈٹ کر کام کرنے کا جزبہ اْ جا گر کرتی ہے۔ معاشرے کے ہر فرد کو ا یک د و سر ے کیساتھ دستِ تعاون دراز کرنا چا ہیے۔ سول ڈ یفنس آفیسر سائرہ رفیق خان نے کہا کہ حکومت سول ڈیفنس کی آگاہی کیلئے اکئی اقدامات کر رہی ہے۔
28