ساہیوال(بیوروچیف) ایمبولینس ڈرائیورز ایسوسی ایشن ساہیوال نے ضلع کے سب سے بڑے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کے پارکنگ اسٹینڈ کے اہلکاروں کے رویہ سے تنگ آ کر ہڑتال کر دی ایمبولینس کے ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ ہسپتال کے پارکنگ اسٹینڈ کے ملازم ہر ایمبولینس سے فی چکر 30 روپے ناجائز فیس وصول کر رہے ہیں چاہے ہم کسی مریض کو شفٹ کرنے آئیں یا ڈیڈ باڈیز لینے, پارکنگ اسٹینڈ والوں نے بیرئر پر بدمعاش اور جرائم پیشہ افراد کو بٹھایا ہوا ہے جو ہر کسی گزرنے والے سے بدمعاشی کرتے ہیں اور ناجائز طور پر پیسے بٹورتے ہیں اور اس کی پرچی بھی نہیں دیتے ایمبولینس ڈرائیورز ایسوسی ایشن ساہیوال نے ایم ایس ڈی ایچ کیو ساہیوال, ڈی پی او ساہیوال اور ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے درخواست کی ہے کہ انکی اس غیر قانونی اور ناجائز جگہ ٹیکس سے جان چھڑوای جائے۔
43