56

سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی گھنائونا فعل ہے

ماموں کانجن (نامہ نگار)سویڈن میں قر آ ن کریم کی بے حرمتی نہایت گھنائونا فعل ہے’ چو ہد ری رضوان کاہلوں’ چوہدری عثمان کاہلوں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ان خیالات کا اظہار تحصیل بنائو تحر یک ماموں کانجن کے چیئر مین چوہدری رضوان کاہلوں۔ صدر چوہدری عثمان کاہلوں نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہوئے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ان کا کہنا تھا کہ آئے روز اسلامی شعائر کا مذاق اور بے حرمتی اسلام دشمن عناصر خصو صا یورپ کا وطیرہ بن چکا ایک مسلمان اور پاکستان شہری ہونے کے ناطے ہم حکومت وقت سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ قرآن کریم کی گستاخی کے معاملے کو سنگین اقدام سمھجتے ہوئے فی الفورانٹر نیشنل فورم پر معاملہ اٹھایا جائے جس سے اربوں مسلمانوں کے مذ ہبی جذ بات شد ید مجروع ہوئے امن عالم کونقصان پہنچانے کی گہری سازش کی گئی ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں ایسے واقعات عالم اسلام کے لیے ناقابل قبول ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں