فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سویڈن کے شہر سٹاک حالم میں رائٹ ونگ کے انتہا پسند کے ہا تھوں، قرآن پاک کی بے حرمتی ، نفرت سے بھرپور ،اشتعال انگیز عمل ہے۔سیکرٹری جنرل ٹریڈ ونگ pti ضلع فیصل آباد ،سلمان عارف، ضلع کونسل چوک میں ایک احتجاجی اجتماع سے کررہے تھے۔جس کا اہتمام پاکستان مسلم لیگ ،و دینی جماعتوں نے کیا تھا۔انہوں نے کہاکہ بیہودہ اشتعال انگیز islamphobic ایکٹ سے مسلم امہ کا دل دکھا ہے۔ایسے ناپسندیدہ شیطانی کام کسی طرح بھی آزادی رائے کی بریکٹ میں نہیں آتے۔بلکہ بین الاقوامی ہیومن رائٹ کے قانون کے مطابق، تشدد،نفرت اور اشتعال انگیز ی کے لیئے استعمال ہوتے ہیں۔اسلام امن،محبت بھائی چارے اور عزت والا مذہب ہے ۔جو ہمیں انسانیت کے حقوق کاپابند بناتا ہے ، آسمانی کتابوں تورات، انجیل کا احترام سکھاتا ہے اور رواداری برداشت، تحمل کے اصول سکھاتا ہے ۔انٹرنیشنل کمیونٹی، او آی سی، یونائیٹڈ نیشن اسلامو فوبیا،زینوں فوبیا اور پرتشدد مذہبی انتہا پسندی واقعات کا نوٹس لے، سویڈن کا سفارتی ،معاشی بائیکاٹ کیا جائے۔اور انٹر فیتھ ہارمنی اورباہمی امن وامان کو فروغ کے لیئے اقدامات کیئے جائیں۔
37