37

سٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پراظہار تشویش

فیصل آباد(پ ر)جماعت اسلامی کے ر ا ہنمائوں پروفیسرمحبوب الزماںبٹ، میا ں طا ہر ا یو ب،شیخ محمدمشتاق،میاں اجمل حسین بد ر ، ا نجینئرعظیم رندھاوا نے شہر میں سٹریٹ کرائم او ر قتل و غارت کی بڑ ھتی ہوئی وارداتوں پرتشویش کا اظہا ر کرتے ہو ئے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کھلے عام دندناتے پھر رہے ہیں جبکہ حکومت اور قا نون نا فذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں ۔پاکستان کا تیسرا بڑا شہر مکمل طور پر بحر ا نوں کی زد میں آ چکا ہے مگر حکومتی ارکان اسمبلی خا موش تماشا ئی کا کرداراداکررہے ہیں ۔ وفاقی و صو بائی وزراء اور درجنوں ارکان قومی اور صوبائی ا سمبلی کی مو جو د گی میں شہری اپنی عزت،جان و ما ل اور کارو بار سے پریشان ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چوری اور ڈ کیتی کی و ا ر داتوں نے شہریوں کی زندگیوں کو اجیر ن بنا رکھا ہے جسکی وجہ سے شہری شدید مشکلات کا شکارہو رہے ہیں ۔ عوام نے اگر از خود چوروں اور ڈاکوئوں کا مقابلہ شروع کر دیا تو یہ کسی بڑے حادثہ کا سبب ثابت ہو سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں