ساہیوال(بیورو چیف)سٹی سرکل ساہیوال کی حدود میںکپی شراب،ولائتی شراب، چر س ،افیون،ہیرون،مارفیا،آئس کی فروخت دھڑلے سے جاری ہر سال نشہ کے عادی درجنوں نوجوان موت کے منہ میں جانے لگے شیشہ فلیو ر سرعام فروخت ہونے سے نوجوان نسل تباہ دوکاندار گھروں میں سپلائی کرنے لگے مقامی پولیس سب اچھا کی رپورٹ دینے میں مصروف کوئی پراسان حال نہیں ڈی پی اواورآر پی او ساہیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق سٹی سرکل ساہیوال کے تھانہ سٹی،فرید ٹائون،فتح شیر ،غلہ منڈی کے علاقوں محلہ فرید گنج،سندھی محلہ،بابے والا چوک،ریڈ ایریا،پل بازار،جہاز گراؤنڈ،اماتو کالونی،اوڈھ بستی میں کپی شراب،ولائتی شراب،مارفیا،چرس،افیون، آئس وغیرہ کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے
29