29

سپانسر شپ حج سکیم کی تاریخ بڑھانے پر غور

لاہور(بیوروچیف)سپانسر شپ حج سکیم میں توقع سے کم درخواستیں موصول ہونے پر وزارت مذہبی امور نے تاریخ میں توسیع پر غور شروع کردیا۔سپانسر شپ حج سکیم کیلیے 44 ہزار کے کوٹے میں ڈالرز کے ہمراہ اب تک صرف 3 ہزار 722 درخواستیں ہی موصول ہوئی ہیں۔ وزارت مذہبی امور نے سفارتخانوں کو سپانسر شپ حج سکیم کی بیرون ممالک میں تشہیر کی درخواست کردی ہے ۔سیکریٹری وزرات مذہبی امور آفتاب درانی نے کہا ہے کہ درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا حتمی فیصلہ جلد متوقع ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سرکاری حج سکیم کے تحت کوٹے کے مطابق 48 ہزار 877 عازمین درخواستیں جمع کراچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں