اسلام آباد(بیوروچیف)سپریم کورٹ نے ایک ہفتہ میں (سی ایم ایز) کے علاوہ 560 کیسز نمٹائے ہیں۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 481 نئے کیسز دائر کئے گئے،چیف جسٹس آف پاکستان اور سپریم کورٹ کے ججز کیسز کو نمٹانے کے لیے پرعزم رہے ہیں تاکہ بیک لاگ کو ختم کیا جاسکے ۔عدالت عظمیٰ کے جج صاحبان کیسز کی زیادہ سے زیادہ سماعت جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ بیک لاگ کو کم سے کم کرنے کے ساتھ ساتھ سائلین کو ریلیف فراہم کیا جاسکے ۔
